26 اپریل 2015 - 21:36
ایران سوئیزرلینڈ تعلقات میں توسیع

ایران کی وزارت خارجہ میں مغربی یورپ کے شعبے کے ڈائرکٹر نے سوئیزرلینڈ کے وفد سے ملاقات میں ایمٹی مذاکرات کے عمل اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون میں فروغ کا جائزہ لیا -

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سوئیزرلینڈ کے ایک اقتصادی وفد نے تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ میں مغربی یورپ کے شعبے کے ڈائرکٹر ابوالقاسم دلفی سے ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے تازہ ترین اقتصادی تعلقات اور گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ ایران کے ایٹمی مذاکرات کے عمل کا جائزہ لیا- سوئیزرلینڈ کے اقتصادی وفد میں سوئزرلینڈ کے تاجر، صنعتکار، اور بینکینگ کے شعبے سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات موجود ہیں- سوئیزرلینڈ کا اقتصادی وفد ایران کے اقتصادی اور صنعتی شعبے کے اعلی حکام سے بھی ملاقاتوں کے ساتھ ہی، ایران و سوئیزرلینڈ کے درمیان تعاون اور باہمی تعلقات کے فروغ کی راہوں کے بارے میں صلاح و مشورہ کرے گا- سوئیزرلینڈ کا اقتصادی وفد اتوار کو ایران پہنچا ہے وفد میں سوئیزرلینڈ کی کمپنیوں کے نمائندے اور صنعتکار بھی شامل ہیں-

.......

/169